دہشت گرد عناصر عراق ایران تعلقات خراب کرنے میں ناکام: عراقی وزیر اعظم

بغداد:عراق کے وزیراعظم حیدر العبادی نے کہا ہے کہ دہشت گرد عناصر عراق اور ایران کے درمیان جاری دوستانہ تعلقات کو خراب کرنے میں ناکام ہو گئے ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انہوں نے ایرانی سفیر متعین بغداد ایرج مسجدی سے ایک ملاقات میں کہا کہ ایران و عراقکے تعلقات مضبوط ہیں اور دونوں ممالک کے تعلقات کو سبوتاڑ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنا دی جائے گی۔عراقی وزیراعظم نے عراق میں سرگرم دہشت گرد تنظیم دولت اسلامیہ فی العراق و الشام( داعش) سمیت دیگر شدت پسندوں کے خلاف جنگ میں ایران کی حمایت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراق میں قیام امن کے لئے ایران کی کوششیں نا قابل فراموش ہیںواضح رہے کہ داعش سمیت مختلف شدت پسند گروہ گزشتہ کئی سال سے اعراق میں بد امنی اور دہشت گردی پھیلانے میں مصروف ہیں۔ دوسری جانب عراق کا پڑوسی ہونے کے ناطے ایران نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں اعراق کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے۔ انہوں نے عراق اور ایران کے درمیان تجارتی تعلقات میںحائل تمام رکاوٹوں کو دور کرتے ہوئے دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی سرمایہ کاری اور مشترکہ منصوبے وضع کرنے میں تعاون کے فروغ پر تاکید کی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Irani envoy iraj masjedi meets iraqi pm haider alabidi in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply