ایران امریکی پابندیوں کو پورے وقار کے ساتھ جھیلے گا:حسن روحانی

تہران: ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران ملک کے تیل و مالی شعبوں کو نشانہ بنا کر دو شنبہ سے شروع ہونے والی امریکی پابندیوں کو پورے وقار کے ساتھ جھیلے گا۔

انہوں نے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کا اعلان کرتے ہیںکہ ہم آپ کی عائد کردہ غیر قانونی، غیر منصفانہ پابندیوں سے پورے وقار کے ساتھ گذرے گا۔انہوں نے کہاکہ ہم ایک اقتصادی جنگ کی سورت حال سے دوچار اور ایک دھونس جمانے والی طاقت سے نبرد آزما ہیں۔

میں نہیں سمجھتا کہ امریکہ کی تاریخ میں کوئی ایسا شخص وائٹ ہاو¿س میں داخل ہوا ہے جو قانون اور بین الاقوامی معاہدوں کی اس قدر پامالی کرتا ہو۔نئی امریکی پابندیوں کا مقصد ایران کی تیل برآمدات کو غیر معمولی طور پر روکنا اور اس کا بین الاقوامی مالی لین دین سے منقطع کرنا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran will proudly bypass us sanctions rouhani in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.