ایران کو ایٹمی اسلحہ بنانے کے لیے کسی سے اجازت یا منظوری لینے کی ضرورت نہیں:ایرانی فوجی سربراہ

لندن: ایران کے فوجی سربراہ نے کہا ہے کہ ایران امریکہ کے مطالبات کے آگے گھٹنے ٹیکے گا اور نہ ہی اپنی فوجی سرگرمیوں کو محدودکرنے کے لیے امریکی دباؤ میں آئے گا۔

انہوں نے امریکی رہنماؤں کو بے وفا اور ظالم سے تعبیر کیا۔ایران کی خبر رساں ایجنسی ایرنا نے میجر جنرل محمدبغیری کے حوالے سے خبر دی ہے کہ خدا کے شکر سے ایرانی مسلح افواج پہلے سے زیادہ تیار و مستعد ہیں اور دفاعی اسلحہ تیار کرنے کے لیے کسی ملک سے اجازت یا منظور ی لینے کے لیے انتظار نہیں کرنا پڑے گا۔

اسی دوران فرانسیسی وزیر خارجہ جین یوویس لی ڈریان نے کہا کہ ایران کو سخت ترین بندشوں کی دھمکی دے کر امریکہ نے مشرق وسطیٰ کو مزید غیر مستحکم ہونے کے خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran will not seek permission from any power to develop weapons irna in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply