ایرانی قیادت سرزمین ایران کو پاکستان کے خلاف ہر گز استعمال نہیں کرنے دے گی

اسلام آباد: ایرانی وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ ایرانی قیادت سرزمین ایران کو پاکستان کے خلاف ہر گز استعمال نہیں کرنے دے گی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایران نے ہندوستانی جاسوس کلبھوشن جادھو سے متعلق جتنی بھی معلومات تھیں وہ پاکستان کو فراہم کردی ہیں ۔
پاکستان کے تین روزہ دورے پر آنے والے ایران کے وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ گزشتہ روز 2 خود کش حملہ آوروں نے ایران میں داخلے کی کوشش کی جسے پاکستان کی مدد سے ناکام بنادیا گیا۔ایرانی وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ کچھ عرصے سے پاکستان کے ساتھ سلامتی کے حوالے سے تعلقات بہت بہتر ہوئے ہیں اور اس سلسلے میں آئندہ بھی تعاون کیا جاتا رہے گا۔
نیز ہندوستان سے تعلقات کا مقصد پاکستان کے خلاف ہونا نہیں ہے۔ چین کا ذکر کرتے ہوئےجواد ظریف نے کہا کہ ایران چین پاکستان اقتصادی راہداری( سی پیک) کا خیرمقدم کرتا ہے نیز وہ چین کو بھی پاک ایران گیس پائپ لائن پراجکٹ میں شامل کرنے کے لئے تیار ہے۔
کشمیر کے معاملہ پر انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کے تصفیہکے لئے وہ آئندہ بھی سہولت کاری کے لئے تیار ہیں۔ایران سعودی عرب تعلقات میں پاکستان کے رول کے حوالے سے بات کرتے ہوئے جواد ظریف نے کہا کہ سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف نے ایران اور سعودی عرب میں ثالثی کا آغاز کیا اور جب وہ ایران آئے تو ان کی کوششوں کا خیرمقدم کیا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: iran will not let its soil be used against pakistan iranian envoy in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply