امریکہ جوہری معاہدے سے نکلا تو ایران جو کارروائی کرے گا اس کا ٹرمپ نے تصور بھی نہیں کیا ہوگا:حسن روحانی

تہران: ایران کے صدر حسن عروحانی نے کہا ہے کہ اگر امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے ایران کے ساتھ کیے گئے ایٹمی معاہدے سے نکلنے کی کوشش کی تو ٹرمپ کو پچھتانا پڑے گا۔
انہوں نے ٹرمپ کو انتباہ دیا کہ ایران کی جوابی کارروائی ایسی ہوگی جس کا انہوںنے تصور بھی نہیں کیا ہوگا۔
صدر محترم نے مزید کہا کہ نئے امریکی صدر گذشتہ15مہینوں سے مشترکہ جامع منصوبہ عمل(جے سی پی او اے) کوتوڑنے کی کوشش کر رہے ہیں لیکن جے سی پی او اے کا ڈھانچہ اس قدر مضبوط ہے کہ وہ ایسے زلزلوں سے متزلزل بھی نہیں ہو سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران ایٹمی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں کرے گا لیکن اگر امریکہ معاہدے سے بھاگتا ہے تو اسے بلا مبالغہ بری طرح پچھتانا ہوگا۔
اور ہماری جو جوابی کارروائی ہو گی وہ ان کے وہم و گمان سے کہیں زیادہ سخت ہو گی۔اور وہ اس جوابی کارروائی کو ہفتہ بھر بعد ہی دیکھ لیں گے۔مسٹر روحانی نے ان خیالات کا اظہار ایران کے یوم قومی جوہری تکنالوجی منائے جانے کے موقع پر کیا۔

Title: iran warns u s against deal violation | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply