ہند کو ایران کا انتباہ:سعودی عرب سے تیل لینے کی بھاری قیمت چکانا ہوگی

نئی دہلی:ایران نے کہا ہے کہ اگر ہندوستان نے ایران کو چھوڑ کر سعودی عرب، روس، اور متحدہ عرب امارات سے تیل و گیس لینے کی کوشش کی تو ایران ہندوستان کوخصوصی مراعات واالے ملک کا درجہ دینا بند کردے گا۔

یہ انتباہ دے کر اس نے درپردہ ہندوستان کو یہ جتانے کی کوشش کی ہے کہ اگر اس نے ایسا کیا تو اس کے لیے یہ سودا بہت مہنگا ثابت ہو گا۔

پارلیمنٹ انیکسی میں کل ہند اقلیتی محاذ کے زیر اہتمام ایک فنکشن سے خطاب کرتے ہوئے ایران کے سیئیر سفارت کار مسعود رضوانین رہاغی نے کہا کہ ہندوستان کو جب کبھی توانائی اور کنکٹیویٹی جیسے اسٹریٹجک معاملات پر ضرورت پڑی تو ایران نے ہر ممکن مدد کی لیکن چاہ بہار بندرگاہ میں سرمایہ کاری کا ہندوستان نے اپنا وعدہ ابھی تک پورا نہیں کیا۔

ایران کا یہ ردعمل ایران سے تیل کی درآمدات میں زبردست کمی لانے کے لیے ڈونالڈ ٹرمپ انتظامیہ کی ہندوستان کو ہدایت کے کچھ روز بعد سامنے آیا ہے۔لیکن ہندوستان نے ایسا کچھ نہیں کہا کہ حکومت امریکہ کے خدشات کو کس طرح دور کرے گا۔وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ہندوستان اپنی توانائی کے تحفظ کے لیے تمام فریقوں سے مشاورت کرے گا۔

Title: iran warns india over reducing oil imports in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply