ایران نے عرب ملکوں کے خلاف ریشہ دوانیاں بند نہ کیں تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے:خلیج تعاون کونسل

ریاض :خلیج تعاون کونسل (جی سی سی ) کے نمائندوں نے انتباہ دیا ہے کہ اگر ایران نے پڑوسی عرب ملکوں کے ساتھ درپردہ جنگوں اورمشرق وسطیٰ میں من و استحکام کو خطرے میں ڈالنے کا سلسلہ جاری رکھاتو اسے اس کے سنگین نتائج بھگتنا ہوں گے۔

جی سی سی کے 37ویں یوم تاسیس پر جاری اپنے بیانات میں مندوبین نے یمن کی جنگ میں ایران کے کردار اور حوثی ملیشیا کو، جو اب تک 100سے زائد بالسٹک میزائل سعودی عرب کے مختلف شہروں کے آبادی والے علاقوں اور ہوائی اڈوں و دیگر تنصیبات کو ہدف بنا کر داغ چکا ہے، ایران کی حمایت کی سخت تنقید کی۔

جی سی سی کے سکریٹری جنرل عبد اللطیف الزیانی نے کہا کہ خطہ میں امن و استحکام برقرار رکھنا خلیجی ملکون کی اولیں ترجیح ہے۔الزیانی نے مزید کہا کہ وہ سپریم کونسل کی قرار دادوں پر عمل آوری اور مشترکہ مقاصد کی تکمیل کے لیے جی سی سی کے جنرل سیکریٹریٹ کی پشت پناہی میں سعودی قیادت کے کلیدی کردار کو سراہتے ہیں۔

انہوں نے ایران سے بھی کہا کہ وہ عرب ملکوں کے داخلی معاملات میں ٹانگ اڑانا چھوڑے اور یمن کو دنیا کے بدترین انسانی خسارے سے بچانے کے لیے حوثی ملیشیاءکو اسلحہ و بارود کی فراہمی بند کرے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran warned of consequences over proxy wars in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply