ایران حوثیوں کی حمایت کر کے یمن میں ایک اور حزب اللہ پیدا کرنا چاہتا ہے:سعودی سفیر

واشنگٹن :امریکہ میں سعودی عرب کے سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ ایران حوثی ملیشیا کی حمایت کر کے یمن میں ایک اور حزب اللہ تشکیل دینا چاہتا ہے۔انہوں نے سی این این سے کہا کہ ایران سعودی عرب کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے۔
اور یہ کہ وہ پورے خطہ اور بین الاقوامی سلامتی کے لیے خطرہ بنا ہوا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت ایران جو کچھ کر رہا ہے وہ صرف ہماری یایمن کی سلامتی کے لیے ہی نہیں بلکہ علاقائی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم وسیع پیمانے پر تباہی والے ہتھیاروں کو تباہ کرنے پر توجہ مرکوز کیے ہیں اور ایران ہے کہ عظیم تباہی کے ہتھیاروں پر توجہ مرکوز کیے ہے۔ا انہوں نے کہا کہ ایران اور بڑی طاقتوں کے درمیان ایٹمی معاہدے پر قائم رہنے کی ضرورت ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran wants to form another hezbollah in yemen says saudi ambassador to us in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply