ایران دوران حج مظاہرے کرنے پر مصرتھا:سعودی وزیر خارجہ

جدہ : سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے حج کے مقدس فریضہ کو سیاسی رنگ دینے پر ایران کو بری طرح لتاڑا ۔ مہمان برطانوی وزیر خارجہ فلپ ہیمنڈ کے ہمراہ اتوار کے روز ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں الجبیر نے کہا کہ ایران یہ مطالبہ کر رہا تھا کہ اسے حج کے دوران مظاہرے کرنے کا حق دیا جائے۔
اسے اس قسم کی رعایت دینے سے حج کے دوران افراتفری مچ جاتی جو کسی طور قابل قبول نہیں ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب نے ایران کے ساتھ سفارتی تعلقاتیا فضائی رابظہ نہ ہونے کے باوجود ایرانی عازمین حج کے سفری انتظامات کرنا منظور کر لیا۔
لیکن انہوںنے کہا کہ ایران شروع سے ہی اس طرح حیلے بہانے کرتا رہا کہ وہ کسی طرح اپنے شہریوں کو حج سے روک سکے۔اب اس کے لیے وہی اللہ کو جوابدہ ہیں۔الجبیر نے کہا کہ ایران ہی عراق میں افراتفری اور بد نظمی پھیلانے کا ذمہ دار ہے۔
ایران میں بغاوت اور تقسیم ایران کی پھوٹ ڈالنے والی پالیسیوں سے پھلنے پھولنے والی مسلکی پالیسیوں کا ہی نتیجہ ہے۔انہوں نے کہا عراق میں جب تک ایرانی جنرل قاسم سلیمانی سنیوں کے خلاف تحریک کی قیادت کرتے رہیں گے عراق می امن قائم نہیں ہو سکتا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran wanted permission to hold demonstrations at haj al jubeir in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply