ایران افغان حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات شروع کرانے کا خواہشمند

تہران: ایران کے رہبر اعظم کے ایک اعلیٰ فوجی مشیر نے افغانستان میں امن وسلامتی کو فروغ دینے کی اہمیت اجاگر کی اور حکومت افغانستان اور طالبان کے درمیان مذاکرات کی راہ ہموار کرنے میں مدد کرنے کی ایران کی خواہش کا اظہار کیا۔اسلامی جمہوریہ خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے میجر جنرل حسن فیروز آبادی نے کہا کہ ایران بین الاقوامی قواعد و ضوابط کی حدود میں طالبان کے ساتھ مذاکرات کر رہا ہے۔انہوں نے مزیدکہا کہ طالبان افغانستان میں قیام امن کی مساعی میں کردار اد اکرنے کے آرزومند ہیں۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ افغان معاشرے کے ایک حصہ کے طور پر طالبان کے اپنے افکا ر و نظریات اور رائے ہیں اور وہ افغانستان کے دفاعی اداروںمیں حصہ داری چاہتے ہیں۔اس حقیقت کا ذکرکرتے ہوئے کہ ایران طالبان کے ساتھ مذاکرات کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے فیروز آبادی نے کہا کہ چونکہ ایران افغانستان کا ہمسایہ ہے اس لیے اس کی سلامتی ایران کے لیے نہایت اہمیت کی حامل ہے اس لیے ایران نے دشمنوں سے ٹکرلینے کا اہل بنانے کی نیت کے ساتھ افغان حکومت اور طالبان کے درمیان یکساں سوچ کو پروان چڑھانے کے لیے مذاکرات شروع کرانے میں مدد دینے پر اتفاق کیا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran vows help to afghanistan taliban talks in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.