ٹرمپ کی شعلہ بیانیوں کے باوجود ایرانیوں نے روحانی کو صدر منتخب کیا

سبھاش چوپڑہ
ایران میں مئی میں ہونے والے صدارتی انتخابات میں ایک بار پھر حسن روحانی کے عہدہ صدارت پر منتخب ہوجانے کو رواداری ، اندرون ملک اصلاحات اور بیرون ملک امن و دوستی کی جیت سے تعبیر کیا جارہا ہے۔
لندن سے شائع ہونے والے انگریزی جریدے ایشین افئیرز کے ماہ جون کے شمارے میں معروف صحافی کم سین گپتا نے صدر امریکہ ڈونالڈ ٹرمپ کی ایران پر دہشت گردی کے لیے مالی اعانت کے الزامات کے ساتھ کی جانے والی لمبی چوڑی تقریروں کے خلاف روحانی کی جیت کی اہمیت کو اجاگر کیا ہے۔
صدر ٹرمپ کے الزامات کے جواب میں روحانی کا ردعمل نہایت محتاط اور صبر و ضبط والا تھا۔امریکی پالیسی کو مبہم اور بے سمت بتاتے ہوئے روحانی نے تصویر واضح ہوجانے تک دیکھو اور انتظار کرو کو ترجیح دی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran votes for rouhani despite trumps tirade in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply