ایران نے بحرین کے الزامات کو یکسر خارج کر دیا

تہران: ایران کی وزارت خارجہ نے بحرین کے ان الزامات کو بے بنیاد بتاتے ہوئے یکسرخارج کر دیا جس میں اس نے کہا ہے کہ ایران اور خلیج فارس میں ایک تیل پائپ لائن کو نشانہ بنا کر بم دھماکہ کرنے والے کئی مشتبہ افراد کے درمیان رابطے ہیں۔
جمعرات کے روز ایک بیان میں وزارت کے ترجمان بہرام قسیمی نے کہا کہ بحرین حکومت کے نئے الزامات من گھڑت اور بے بنیاد ہیں اور بحرین کے حکمرانوں سے کہا کہ ایرانی اداروں کے خلاف بے بنیاد ، بے تکے اورجھوٹے الزامات عائد کرنا بند کر دیں۔
انہوں نے کہاکہ بہتر ہوگا کہ بحرینی حکومتی افسران بار بار ان الزامات اور پرانے منظر نامہ کا اعادہ کرنا بند کر کے عوام کے جائز مطالبات کو طاقت کے ذریعہ کچلنا روکیں اور اور عوام کے ساتھ سنجیدہ مذاکرات سے ملک میںجاری بحران ختم کریں۔
واضح رہے کہ بدھ کے روز بحرین کی وزارت خارجہ نے ایک بیان جا رہ کر کے کہا تھا کہ اس نے ملک کے داالخلافہ منامہ کے مضافات میںسعودی آرامکو پائپ لائن پر بم مارنے والے جن چار مشتبہ بحرینی افراد کو10نومبر کو گرفتار کیا تھا ان میں سے دو کو ایران نے تربیت اور اسلحہ دیا تھا۔

Title: iran vehemently rejects bahrains accusations about oil pipeline bombing | In Category: دنیا  ( world )
Tags: ,

Leave a Reply