عالمی عدالت امریکی پابندیوں کے خلاف ایران کی عرضی پر بدھ کو فیصلہ سنائے گی

ہیگ: انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس ایران کی اس عذر داری پر جو اس نے اسے اقتصادی طو ر پر کمزور کرنے والی امریکہ کی نافذ کردہ پابندیوں کی معطلی کے لیے دائر کی ہے سخت انتظار کے بعد بدھ کے روز اپنا فیصلہ سنادے گی۔

امریکہ پر یہ الزام لگاتے ہوئے کہ وہ اس کی اقتصادیات کا گلا گھوٹ رہا ہے ہیگ کی عدالت سے کہا کہ وہ امریکہ کو2015کے کثیر فریقی جوہری معاہدے سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے باہر ہوجانے کے بعد دوبارہ عائد کی گئی پابندیاں اٹھانے کا حکم دے۔

کیس کی سماعت کے دوران ایران نے کہا کہ ستمبر میں امریکہ کی عائد کردہ پابندیوں سے ایرانی شہری اقتصادی پریشانیوں سے دوچار ہو گئے ہیں۔ایران نے امریکہ سے اپنی دیرینہ عداوت کے باوجود یہ کیس 1955کے دوستی معاہدے کے تحت اٹھایا ہے جو ملک کے اسلامی انقلاب سے بہت پہلے کیا گیا تھا۔

امریکہ نے ہیگ کی عالمی عدالت سے ،جو اقوام متحدہ کے رکن ممالک کے درمیان تنازعات کا تصفیہ کرتا ہے ۔بزور یہ بات کہی ہے کہ اس کیس پر اسے کوئی فیصلہ کرنے کا حق حاصل نہیں ہے کیونکہ یہ معاملہ قومی سلامتی کا ہے۔

انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس کی رولنگ کو تمام فریق ماننے کے پابند ہیں اور ان کے خلاف اپیل کی کوئی گنجائش نہیں چھوڑی جاتی۔ لیکن اس کے ساتھ ہی عالمی عدالت کے پاس اپنے فیصلوں کا نفاذ کرانے کا کوئی راستہ نہیں ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran us in tense wait for world court sanctions ruling in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply