امریکہ مجاہدین خلق آرگنائزیشن کا ساتھ دینا تر ک کرے:ایران

نیو یارک: اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مستقل نمائندے غلام علی خسرو نے اقوام متحدہ کے نام ایک علیحدہ مکتوب میں مطالبہ کیا ہے کہ ایران مخالف دہشت گرد تنظیم مجاہدین خلق آرگنائزیشن کو مدد بہم پہنچانے والی امریکی پالیسیوں پر روک لگائے۔

انہوں نے اپنے مکتوب میں لکھا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے تئیں امریکی جارحیت ، مداخلت کاری اور اسے غیر مستحکم کرنے کی سوچ کے حوالے سے اقوام متحدہ کے نام اپنے سابق مکتوبات اور ان کی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں میں ادارے کے سامنے کچھ گذارشات پیش کرنا چاہتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ یہ نام نہاد مجاہدی خلق آرگنائزیشن ایک نہایت خطرناک دہشت گرد تنظیم ہے اور وہ 17ہزار سے زائد ایرانیوں بشمول اراکین پارلیماں، اعلیٰ سطحی حکومتی و فوجی افسران، معصوم معمولی شہریوں اور غیر ملکیوں کو ہلاک کر چکی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran us accountable for mko terrorist acts in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply