ایران اور فائیو پلس ون کے درمیان ہوئے معاہدے کو بچانے کے لیے ایرانی نائب وزیر خارجہ کی یورپ سے پر زور اپیل

تہران: ایران نے یورپی ممالک سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ ایران اور گروپ فائیوپلس ون (امریکہ، یو کے، روس، چین اور فرانس پلس جرمنی) کے درمیان ہوئے معاہدے مشترکہ جامع منصوبہ کارروائی (جے سی پی او اے) کو بچانے کے لیے حتی الامکان کوشش اور اپنے تمام اثر و رسوخ کا استعمال کریں ۔
ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے سیاسی امور عباس عراقچی نے کہا کہ اگر یورپی ممالک جے سی پی او اے سے امریکہ کو نکلنے سے نہ روک پائے تو ایران بھی معاہدے سے باہر نکل جائے گا۔
عراقچی نے دیگر ممالک سے بھی اپیل کی کہ وہ جے سی پی او اے کو بنیاد بنا کر ایران سے اقتصادی تعلقات میں کمی بیشی نہ کریں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran urges europe to do its best to save jcpoa in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply