ایران نے کشمیر میں کشیدگی کو پر امن طریقہ سے دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا

تہران:ایران نے پہاڑی ہمالیائی خطہ کشمیر میں پھیلی کشیدگی اور تشدد کو پر امن طریقے سے دور کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام گھسیمی نے منگل کے روز کہا کہ کشمیر سے متعلق جو بھی تنازع یا اختلافات ہیں انہیں پر امن طریقوں سے ہی حل کیا جانا چاہیے۔
انہوں نے اس تنازع میں شامل تمام فریقوں سے پر زور اپیل کی کہ نہایت صبرو تحمل کا مظاہرہ کریں ۔ایک پولس ترجمان نے اپنا نام صیغہ راز میں رکھنے کی شرط پر کہا کہ گذشتہ شب کشمیر میں احتجاجیوں پر ہندوستانی فوجیوں نے فائرنگ کی جس میں تین افراد ہلاک ہو گئے۔
سیکورٹی اہلکار نے بتایا کہ مظاہرین نے مین روڈ کی ناکہ بندی کر دی تھی اور فوجی قافلہ پت پتھراؤ کیا تھا۔پولس ترجمان نے مزید کہا کہ کچھ شر پسندوں نے فوجیوں سے اسلحہ چھیننے اور ان کی گاریوں کو آگ لگانے کی کوشش کی ۔ جس پر فوج نے احتجاجیوں کو منتشر کرنے کے لیے فائرنگ کر دی جس میں دو خواتین کی موقع پر ہی موت ہو گئی ور تیسرا شخص منگل کی صبح ہی اسپتال میں دم توڑ گیا۔
جس سے حزب المجاہدین کے سپہ سالار برہان وانی کی ہلاکت پر8جولائی سے شروع ہو ئے احتجاج کے دوران ہلاک شدگان کی تعداد بڑھ کر 42ہو گئی جبکہ 3500زخمی ہوئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran underlines peaceful solution to kashmir tensions in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply