شام میں جزوی معاہدہ کو کامیاب بنانے کے لیے اسے ملک گیرپیمانے پر نافذ کیا جائے:ایران

لندن:ایرن کی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ جنوب مغربی شام میں امریکہ ،روس اور اردن کے درمیان جزوی جنگ بندی کے معاہدہ کو اگر کامیاب بنانا ہے تو اسے پورے ملک میں نافذ کیا جائے۔ جمعہ کے روز امریکہ ، روس اور اردن نے جنوب مغربی علاقے میں جنگ بندی کا اعلان کیا تھا، جو ہیمبرگ میں جی۔20 کے اجلاس میں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور روسی صدر ولادیمر پوتن کی ملاقات کے بعد اتوار سے نافذ ہوگیا ہے۔
تسنیم نیوز ایجنسی نے ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی کے حوالے سے بتایا کہ ہم نے آستانہ مذاکرات میں جن علاقوں پر بات چیت کی ہے ان تمام علاقوں کے ساتھ پورے ملک میں اگر جنگ بندی کے معاہدے کو نافذ کیاجا ئے ، تبھی یہ بار آور ثابت ہوسکتا ہے ۔ آستانہ مذاکرات میں ایران، روس اور ترکی نے شام میں چار غیر عسکری خطے تشکیل دینے کی کوشش کی تھی، تاہم، اس پر اتفاق رائے نہیں ہوسکا تھا۔ ایرانی ترجمان نے کہا کہ ایران شام کے اقتدار اور سلامتی کا خواستگار ہے، اسلئے جنگ بندی کا معاہدہ کسی خاص علاقے تک محدود نہیں کیاجاسکتا اور کوئی بھی جنگ بندی کا معاہدہ زمینی حقائق کو زیر غور لائے بغیر کامیاب نہیں ہوسکتا ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran u s russia ceasefire deal should be expanded to cover all syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply