ایران سائبر حملہ پر امریکہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گا: خارجہ ترجمان

تہران: ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان سید عباس موسوی نے امریکی اہلکاروں کے حوالے سے میڈیا کی ان رپورٹوں پر کہ امریکہ نے ایران پر سائبر حملہ کیا ہے، کہا ہے کہ ان کا ملک امریکہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گا۔

قومی دارالخلافہ تہران میں ہفتہ واری پریس کانفرنس میں موسوی نے کہا کہ انہیں ایران پر امریکہ کے سائبر حملہ کی مکمل تفصیلات تو نہیں بتائی گئیں لیکن اگر یہ رپورٹیں مستند ہیں تو امریکی حکام فاش غلطی کے مرتکب ہوئے ہیں کیونکہ ایران امریکہ کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کے لیے ان رپورٹوں کو شواہد کے طور پر داخل کر سکتا ہے۔تر

جمان نے کہا کہ ہمارا دفاعی نظام بہت زبردست ہے اوراس بات کی کوئی توقع نہیں ہے کہ امریکہ انہیں کوئی نقصان پہنچا سکے گا تاہم حملہ کے اعتراف ہی امریکہ کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی بنیاد بن سکتا ہے۔

واضح رہے کہ دوشنبہ کو ایران کے وزیر اطلاعات و مواصلات ٹیکنالوجی محمد جواد ازاری جہارومی نے ٹوئیٹر کے توسط سے انکشاف کیا تھا کہ ایران کے دفاعی اور میزائل نظام پر اپنے حالیہ سائبر حملے میں امریکہ ناکام ہو چکا ہے۔ازاری جہارومی نے کہا کہ اس نے کوشش تو بہت کی لیکن ابھی تک وہ اپنے سائبر حملہ میں کامیاب نہیں ہو سکا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran to sue us for launching anti tehran cyber attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.