ایران نے پاکستان کے اندر حملے کرنے کی دھمکی دی

تہران: ایران کی فوجی قیادت نے پیر کے روز پاکستان کو انتباہ دیا ہے کہ اگر پاکستان نے سرحد پار سے شیعہ اکثریتی ملک میںحملے کرنے والے سنی انتہا پسندوں کو قابو نہیں کیا تو یران کی مسلح افواج پاکستان کے اندر دہشت گردوں کی پناہ گاہوں کو نشانہ بنائے گی۔میجر جنرل محمد باقری نے گذشتہ ماہ سیستان بلوچستان صوبہ میں انتہا پسندوںکے ہاتھوں 10سرحدی محافظوں کے مارے جانے کا ذکر کرتے ہوئے کہاکہ اس قسم کی صورت حال اب برداشت نہیں کی جاسکتی۔
ایران نے الزام لگایا کہ انتہا پسند تنظیم جیش العدل نے پاکستان کی حدود سے دور تک مار کرنے والی بندوقوں کا استعمال کر کے ان سرحدی محافظوں کو ہلاک کیا تھا۔باقری نے کہا کہ ایران کو توقع ہے کہ پاکستانی حکام سرحدوں پر کنٹرول رکھیں گے،دہشت گردوں کو گرفتار کریں گے اور ان کے اڈے بند کرائیں گے۔ لیکن اگر یہ وطیرہ رہا اور حملے جاری رہے تو ہم ان دہشت گردوں کے ٹھکانوں اور پناہ گاہوں کو جہاں کہیں بھی ہوں گے نشانہ بنائیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran threatens to stage strikes within pakistan in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply