ایران نے فوجی مشقوں کے دوران بالیسٹک میزائل بھی داغے

تہران: ایران نے پاسداران انقلاب کے سینیئر کمانڈروں کی موجودگی میں جاری فوجی مشقوں کے دوران متعد بالیسٹک میزائل داغے۔ ملک کے مختلف حصوں میں میزائلوں کی آزمائش کا مقصد ایران میں انقلاب اور علاقائی یکجہتی کو پیش آنے والےکسی بھی خطرے سے نمٹنے کے لیے اسلامی جمہوریہ ایران کی مزاحمتی قوت میں اضافہ کرنا ہے۔
ایران کی خبر رساں ایجنسی ایرنا کے مطابق پاسداران انقلاب کے سپہ سالار محمد علی جعفری نے کہا کہ ایران کی چل رہی میزائل مشقیں میزائل سے متعلق پابندیوں کے حوالے سے دشمنوں کی بک بک اور بکواس کا منھ توڑ جواب ہیں۔ پاسداران انقلاب کی ویب سائٹ پر جعفری کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ میزائلوں کا داغا جانااس بات کا مظہر ہے کہ ملک کے ہر خطہ میںایران کے میزائل ڈپو کارروائی کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں۔
ان میزائل مشقوں سے دشمنوں پر یہ بھی واضح ہو گیا ہے کہ ایران کی قومی سلامتی اور قوت مزاحمت ہماری حد ہے جسے وہ پار نہیں کر سکتے اور ہم کسی سے بھی اس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کر سکتے۔جعفری نے یہ بھی کہا کہ میزائل مشق وے ایک یہ پیغام دینا بھی مقصودہے کہ یہ مشقیں علاقائی ملکوں کی سلامتی کی ضامن ہیں کیونکہ ایران کی سلامتی پڑوسیوں کی سلامتی سے وابستہ ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran test fires ballistic missiles in military drills in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply