سعودی بحریہ کو ایران کا انتباہ، ایرانی آبی حدود سے دور ہی رہا جائے:پاسداران انقلاب

دبئی: ایران کے پاسداران انقلاب نے آج خلیجی ممالک کی بحری مشق میں حصہ لینے والے سعودی عرب کی بحریہ کے جنگ جہازوں کو وارننگ دی ہے کہ وہ ان کی آبی حدود کے قریب نہ آئے۔
تسنیم نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے پاسداران انقلاب کی بحریہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ خلیج کی مشق بنیادی طور پر اس علاقے میں کشیدگی اور عدم استحکام پیدا کرنے کے لئے کی جارہی ہے۔
سعودی بحریہ نے خلیج اور تیل کی ترسیل کے لیے دنیا کے نہایت اہم راستے آبنائے ہرمز میں منگل کے روز بحری جنگ کی مشقیں کیں جن میں باقاعدہ فائر بھی کیے گئے۔واضح رہے کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان شام اور یمن سمیت پورے مشرق وسطیٰ میں خفیہجنگ چل رہی ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran tells saudi navy vessels to avoid its waters in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply