ایران نے امریکہ پر60ارب ڈالر ہرجانہ کا دعویٰ دائر کر دیا

تہران: ایران کا دعویٰ ہے کہ مریکہ نے دہشت گردانہ حملوں میں امریکیوں اور دیگر غیر ملکیوں کی ہلاکتوں کے نتیجہ میں اسلامی جمہوری ایران کے اثاثہ جات ضبط کرنے کی جو کارروائی کی ہے اسکے خلاف اس نے امریکہ پر 60ارب ڈالر ہرجانہ کا مقدمہ دائر کر دیا ہے۔
اس ضمن میںایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے پارلیمنٹ میں بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایران کے خلاف امریکی اقدامات کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ امریکہ ایران کے خلاف مسلسل غیر قانونی اقدامات اٹھا رہا ہے جس کی یورپی ممالک بھی مذمت کر رہے ہیں۔ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف کا مزید کہنا ہے کہ امریکی عدالت کی جانب سے ایران کے خلاف جاری ہونے والے فیصلوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے جبکہ یہ ایران کی کامیابی ہے کہ سوائے کناڈا کے کوئی بھی ملک امریکی عدالتوں کے فیصلے پر عملدرآمد نہیں کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کی عدالت عظمیٰ نے امریکہ کے خلاف رولنگ دیتے ہوئے اسے اس معاملہ پرایران کو 60ارب ڈالر ادا کرنے کہاہے۔محمد جواد ظریف نے امریکہ کی جانب سے1984 میں ایران کا نام دہشت گردی کے حامی ملکوں کی فہرست میں شامل کرنے کا ذکر کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ نے اسی سال عراق کی بعثی حکومت کا نام اس فہرست سے نکال کر ایران کا نام شامل کیا تھا جو اس اقدام میں سیاسی محرکات کے کارفرما ہونے کا جیتا جاگتاثبوت ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran sues u s for 60 billion in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,
What do you think? Write Your Comment