ایران نے عمان کے راستے یمن کے حوثیوں کواسلحہ کی فراہمی میں اضافہ کر دیا

واشنگٹن: ایران نے یمن میں سعودی حمایت یافتہ حکومت کی وفادار فوج کے خلاف نبرد آزما حوثیوں کو عمان کے توسط سے اسلحہ کی فراہمی میں اضافہ کر دیا۔اسلحہ کی فراہمی میں تیزی اور اضافہ سے 19ماہ سے جاری جنگ میں مزید طوالت اور شدت آنے کا خدشہ ہو گیا ہے۔
جو اسلحہ حالیہ مہینوں میں تیزی کے ساتھ حوثیوں کو بھیجا گیا ہے ان میں میزائل اور چھوٹا اسلحہ بھی شامل ہے۔ شیعہ ملیشیا کو، جسے ایران کی پشت پناہی و سرپرستی حاصل ہے،اسلحہ کی فراہمی میں اضافہ سے یمن میں امریکہ کے لیے سیکورٹی پریشانیاں بہت زیادہ بڑھ سکتی ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran steps up weapons supply to yemens houthis via oman officials in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply