شاہ سلمان نے ایران کو عالمی دہشت گردی کا روح رواں قرار دیا

ریاض: خادم حرمین شریفین و شاہ سعودی عرب سلیمان بن عبد العزیز آل سعود نے کہا ہے کہ خمینی انقلاب کے بعد سے آج تک ایران ہی عالمی دہشت گردی کا روح رواں بنا ہوا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ 300سال ہم نے اس ملک میں 1979میں خمینی انقلاب تک دہشت گردی یا انتہا پسندی نہیں دیکھی۔یہاں امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی میزبانی کرتے ہوئے عرب اسلامی امریکی سربراہ اجلاس سے اپنے خطاب میں شاہ سلمان نے کہا کہ ڈیڑھ ارب مسلمان دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکہ کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم دنیا بھر میں امن و استحکام قائم کرنے کی خاطر مشترکہ کوششیں کریں گے۔
انہوں نے کہاکہ یہ اجلاس اس امر کو اجاگر کرتا ہے کہ آج کے اس اجلاس میں شریک ڈیڑھ ارب آبادی کی نمائندگی کرنے والے 55عرب اور اسلامی ممالک انتہا پسند اور دہشت گرد طاقتوں سے مقابلہ کرنے اور عالمی امن و استحکام و سلامتی کے لیے اہم پارٹنر ہیں۔ انہوں نے ٹرمپ کی آمد کو شگون نیک بتاتے ہوئے کہا کہ ا سے عرب اور مسلم ممالک اور امریکہ کے درمیان ایک نئے اشتراک کے آغاز سے تعبیر کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ اللہ اور پھر عوام اور دنیا کے سامنے جوابدہ ہونے کے باعث ہمیں برائی اور انتہا پسندطاقتوں کا، خواہ ان کا کوئی بھی ذریعہ ہو،شرعی احکام کے مطابق متحد ہو کر نمٹنا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran spearheading global terror says king salman in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment