حسن روحانی کے خلاف نازیبا اور توہین آمیز جملے استعمال کرنے پر ایران کا پاکستان سے احتجاج

اسلام آباد: بلوچستان میں ہندوستانی جاسوس کل بھوشن جادھو کی گرفتاری کے حوالے سے ایرانی صدر حسن روحانی کے خلاف پاکستان میں کئی تنظیموں کے ذریعہ نازیبا اور توہین آمیز باتیں پھیلانے پر حکومت ایران نے ایرانی سفارت خانہ واقع اسلام آباد کے توسط سے پاکستان سے سخت احتجاج کیا۔
سفارت خانہ کے ترجمان عباس بدری فار نے کہا کہ دونوں اسلامی ممالک ایران اور پاکستان کے درمیان تعلقات میں فروغ پر ناخوش عناصر توہین آمیز اور کہیں کہیں نہایت جارحانہ اور نازیبا ریمارکس سمیت کئی طریقوں سے صدر روحانی کے دورہ پاکستان کے دوران ملی کامیابیوں کو نگاہوں سے اوجھل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ آزادی کے وقت سے ہی پاکستان نے ہمیشہ خود کو ایک معتمد شراکت دار اور بھروسہ مند پڑوسی ثابت کیا ہے۔انہوںنے کہا کہ پاکستان کے مغربی سرحدی علاقوں کو کبھی خطرہ لاحق نہیں ہوا ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran slams pak media for undignified rumours on indian spy arrest in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply