ایران نے فرزادگیس فیلڈ کا ٹھیکہ ہندوستان کے بجائے روس کو دینے کے معاہدے پر دستخط کر دیے

نئی دہلی: ایران نے فرزاد بی گیس فیلڈ کو فروغ دینے کے لیے روس کی سب سے بڑی گیس کمپنی گاز پرام کے ساتھ انتدائی معاہدہ کر لیا۔ ایران کے وایر تیل بیجان زانگنی نے ایک انٹرویو میں ارگوس میڈیا کو بتایا کہ اس گیس فیلڈ کے حوالے سے جسے ایران ہندوستانی کنسورشیم کو دینے میں لیت و لعل سے کام لیتا رہا،تازہ ترین صورت حال سے واقف کرایا۔اس سے قبل ایران نے ہندوستان کو انتباہ دیا تھا کہ وہ فرزاد بی گیس فیلڈ پراجکٹ کو ہندوستانی کمپنیوں کی جگہ روسی کمپنیوں کے حوالے کر دے گا۔
واضح رہے کہ فرزاد بی گیس فیلڈ او این جی سی ودیش لمیٹڈ کی قیادت میں ایک ہندوستانی کنسورشیم نے ہی 2008میں دریافت کیا تھا۔ اگرچہ ہندوستان اور ایران دو ایسے ملک ہیں کہ جو اپنے تجارتی تعلقات کو متاثر نہیں ہونے دیتے جس کے باعث دونوں ممالک نے مختلف شعبوں میں کثیر سرمایہکاری کی ہوئی ہے جس کی واضح مثال چاہ بہار بندرگاہ کا کنٹرول ہندوستان کے پاس ہونا ہے لیکن اب دونوں ملکوں کے درمیان گیس فیلڈ کے معاملے پر تناو پیدا ہو گیا ہے اورایران کو دو ٹوک لہجہ میں یہ دھمکی دی کہ اگر ہندوستانی کنسورشیم نے فرزاد گیس فیلڈ کی تعمیر کے حوالے سے تسلی بخش پیشکش نہ کی تو ایران اس گیس فیلڈ کی تعمیر کو روسی کمپنیوں کے حوالے کر دے گا۔
ایران نے یہ دھمکی ایسے وقت دی ہ تھی جب ہندوستان نے ایران کی طرف سے تعمیر کئے جانے والے بلاک کی حوالگی میں تاخیر پر ایران سے تیل کی خریداری روکنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔ایرانی وزیر تیل بیڑن زنگنی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ اگر ہندوستان نے اس حوالے سے اطمینان بخش پیشکش نہ کی تو یقینا ہم گیس فیلڈ کی تعمیر کو روس کے حوالے کر دیں گے۔ اور ایرانی وزیر تیل کے مطابق ایران شمالی پارس اور کیش گیس فیلڈز کی تعمیر و توسیع کی ذمہ داری روسی کمپنیوں کو سونپنے کے معاہدے پر دستخط کر چکا ہے۔ اس سے قبل ہندستان ایران پر تعمیر شدہ بلاک تاخیر سے تحویل میں دینے اور ایران ہندوستان پر گیس فیلڈ پر مناسب سرمایہ کاری نہ کرنے کا الزامات لگاتارہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran signs initial deal with gazprom for farzad b gas field in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply