ایران اور سربیا کے درمیان تین یاد داشتہائے تفاہم پر دستخط

بلغراد: ایران اور سربیا نے اپنے مشترکہ اقتصادی کمیشن کے بلغراد میں ہونے والے 15ویں اجلاس کے دوران باہمی تعاون پر تین یاد داشتہائے تفاہم پر دستخط کیے۔

ایرانی وزیر صنعت ، کان و تجارت محمد شریعت مداری اور سربیائی وزیر تجاعرت ،سیاحت اور ٹیلی مواصلات رسیم لاجیک نے ان تینوں مفا ہمتی یادداشتوںپر دستخط کیے۔شریعت مداری اور سربیائی وزیر زراعت نے کیڑوں سے پودوں کے تحفظ کئے حوالے سے ایک دوسری یاد داشت مفاہمت پر دستخط کیے ۔

شریعت مداری کے ساتھ ایک مشترکہ پریس کانفرنس میں سربیائی وزیر تجارت ،سیاحت اور ٹیلی مواصلات نے کہا کہ آزاد تجارت معاہدہ اور باہمی تجارتی وفود کے تبادلوں پر دستخط کرنے کے حوالے سے طرفین میں اطمینان بخش مذاکرات رہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran serbia sign cooperation mous in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply