ماہ رمضان کے پیش نظر ایران نے سیکڑوں ٹن سبزیوں ا ور پھل سے لدے5جہاز قطر روانہ کر دیے

تہران:ایران انسانی ہمدردی و ذمہ داری کا اظہار کرتے ہوئے قطر کے ساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے اب تک پھل اور سبزیوں سے لدے 5جہاز روانہ کر چکا ہے۔ ایران نے کہا ہے کہ اس نے یہ غذائی اشیا محض انسانی ہمدردی کے ناطے بھیجے ہیں کیونکہ سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک کے برعکس ایران ماہ مبارک رمضان میں ایک اسلامی ملک کے لئے اشیائے خوردنوش کے دروازے بند کرنے کے بجائے اس ملک کے عوام کے لئے ضرورت کی ہر چیز فراہم کرنا اپنی انسانی ذمہ داری سمجھتا ہے ۔
واضح رہے کہ سعودی عرب سمیت پانچ دیگر خلیجی ممالک کی جانب سے قطر کے ساتھ ہر قسم کے تعلقات کو قطع کرنے سے قطر میں شدید غذائی بحران کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے۔ سعودی عرب اور دیگر ہمسایہ ممالک نے غیر انسانی رویہ اپناتے ہوئے قطر کے لئے ہر قسم کی اشیاء کی ترسیل پر پابندی عائد کر دی ہے جس کی وجہ سے قطر میں اشیائے خوردنوش اور دوائیوں سمیت کئی دیگر چیزوں کی قلت پیدا ہو سکتی ہے۔ ایرانی حکام کا کہنا ہے کہ ایران قطری عوام کی ضرورت کے مطابق اشیائے خوردنوش کی فراہمی کو جاری رکھے گا۔
ایران کی جانب سے اب تک5طیاروں کے ذریعے90 ٹن سے زائد کی سبزیاں قطری عوام کے لئے بھیج دی گئی ہیں۔دوسری جانب ایران نے سمندری راستے کے ذریعے بھی قطری عوام کے لئے تین کشتیوں پر مشتمل 350 ٹن پھل قطر کی جانب روانہ کر دئے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran send 5 planes of food qatar sheikh seeks good relations in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply