ایران نے بھی ہندوستانی شہری کلبھوشن جادھو تک رسائی کا پاکستان سے مطالبہ کیا

کوئٹہ:ایران نے مطالبہ کیا ہے ایرانی تحقیقاتی اداروں کو بھی پاکستان میں سزائے موت کے منتظرہندوستانی جاسوس کلبھوشن جادھو تک رسائی دی جائے۔ کیونکہ وہ ایران کے علاقہ چاہ بہار میں تاجر کے طور پر مقیم رہا ہے۔ اس سے قبل ہندوستان بھی پاکستان سے کئی مرتبہ قونصلر رسائی کا مطالبہ کر چکاہے لیکن پاکستان نے اس مطالبہ کو مسترد کر دیا۔ان خیالات کا اظہار کوئٹہ میں ایرانی قونصل جنرل محمد رفیع نے ایک پریس کانفرنس میں کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران بھی کلبھوشن سے تفتیش کرنا چاہتا ہے۔
ایرانی حکومت کی طرف سے اس حوالے سے باضابطہ درخواست دی جاچکی ہے کہ کلبھوشن سے متعلق ہمیں دستاویزات فراہم کی جائیں اور اس سے پوچھ گچھ کی اجازت دی جائے، لیکن ابھی تک اس حوالے سے کوئی پیشرفت نہیں ہو سکی۔لیکن انہوں نے اس بات کو واضح کیا کہ گزشتہ ہفتے ایرانی وزیر خارجہ کے پاکستان کے دورے کے دوران اس معاملے پر کوئی بات نہیں ہوئی تھی بلکہ سرحدی معاملات ہی زیر بحث آئے تھے۔برادر اسلامی ملک ایران کے خلاف مشرق وسطیٰ کے بعض ممالک ا ور انٹرنیشنل قوتوں کی سازشیں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔ تاکہ ایران جیسے پر امن ملک کو بد امنی کا شکار کیا جائے جس کے لیے تکفیری دہشت گردوں کا سہارا لیا جاتا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran seeks access to kulbhushan jadhav for interrogation in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: ,

Leave a Reply