سعودی عرب دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتا ہے:ایران

دوبئی: پیرس میں جلا وطن ایرانی باغیوں کی ایک ریلی میں ایک سینیئر سعودی شہزادے اور سابق انٹیلی جنس سربراہ شہزادہ ترکی الفیصل کی شرکت اور اس کا ان باغیوں کو ایران کی حکومت کو گرادینے پر اکسانے کی روشنی میںایران نے سعودی عرب پر الزام لگایا ہے کہ وہ دہشت گردی کی حمایت کرتا ہے۔
ایران کی خبر رساں ایجنسی ایرنا نے ایرانی وزارت خارجہ کے ایک نامعلوم حوالے سے کہا کہ سعودیوں نے معروف دہشت گردوں سے اسی طرح کے رابطے قائم کر رکھے ہیں جیسے وہ عراق، یمن اور شام میں دہشت گردوں سے رکھے ہوئے تھا۔جس سے صاف پتہ چلتا ہے کہ وہ علاقائی اسلامی ممالک کے خلاف اپنے مقاصد کی تکمیل کے لیے دہشت گردی اور انتہاپسندوں کو استعمال کرتا ہے۔
یہ ریلی جس میں شہزادہ فیصل نے شرکت کی ہفتہ کے روز جلا وطن پیپلز مجاہدین تنظیم ایران کے سیاسی بازو کے زیر اہتمام منعقد کی گئی تھی ۔ اس ریلی میں ایران کی 1979میں اسلامی انقلاب کے بعد قائم مذہبی قیادت والی سرکار کا تختہ پلٹنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔
سعودی ذرائع ابلاغ نے اس تقریر کو بڑے نمایاں طور پر پیش کیا تھا۔ اس ریلی میں کئی مغربی شخصیات بشمول سابق امریکی ایوان نمائندگان اسپیکر نیوٹ گینگ ریچ سمیت کئی اہم شخصیات نے شرکت کی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran says saudis back terrorism after prince attends rebel rally in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply