روس نے ایران کو ایس 300-فضائی دفاع میزائل نظام کی پہلی کھیپ روانہ کر دی

دوبئی:ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان جابر انصاری کے حوالے سے تسنیم خبر رساں ایجنسی نے بتایا کہ روس نے ایران کو اپنے ایس 300-فضائی دفاعی میزائل نظام کا پہلا حصہ بھیج دیا۔ روس نے کہا کہ اس نے2010میں مغرب کے دباؤ میں اپنا ایس300-دفاعی نظام، جو کہ دنیا کے نہایت قابل اعتماد فضائی دفاعی نظاموں میں سے ایک ہے، دینے کا معاہدہ منسوخ کر دیا تھا۔
لیکن صدر ولادمیر پوتین نے اپریل2015میں خود عائد کردہ پابندی ایران اور فائیو پلس ون طاقتوں کے درمیان عبوری معاہدہ کے بعد اٹھالی تھی۔اسرائیل ایران کو اس دفاعی نظام کی فروخت کے سخت مخالف تھا کیونکہ اس کا کہنا تھا کہ ایران اسرائیل کو ایک یہودی ریاست تسلیم نہیں کرتا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran says russia delivers first part of s 300 air defence system in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply