صدر حسن روحانی نے ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا

تہران: ایران کی وزارت خارجہ نے کہا ہے صدر ھسن روحانی نے ستمبر میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے دوران امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے ملاقات کرنے سے انکار کر دیا۔
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی نے 29اکتوبر کو خارجہ ترجمان بہرام غسیمی کے حوالے سے بتایاتھا کہ ڈونالڈ ٹرمپ کے ساتھ ملاقات کا امریکی وفد کی جانب عندیہ ظاہر کیا گیا تھا لیکن صدر روحانی نے اسے قبول نہیں کیا۔سالانہ اسمبلی اجلاس میں روحانی اور ٹرمپ نے اپنی تقریروں میں ایک دوسرے کے خلاف نہایت تند و ترش الفاظ استعمال کیے تھے۔
ٹرمپ نے ایران کو ”بدعنوان تانا شاہی“ سے تعبیر کیا تھا تو روحانی نے امریکی انتظامیہ میں داخل ہونے والے نئے آوارہ گرد الفاظ استعمال کیے تھے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran says rohani turned down meeting with trump in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply