ایران امریکی کمپنی سے بوئنگ طیاروں کی خریداری کا عنقریب تاریخی معاہدہ کرے گا:ایرانی وزیر

تہران:ایران نے ملک کی شہری پرواز کے بیڑے کو بہتر کرنے کے لیے امریکی طیارہ کمپنی سے بوئنگ طیاروں کی خریداری کے ایک تاریخی معاہدہ کو حتمی شکل دے دی۔ایران کے وزیر برائے شاہراہیں اور شہری ترقی عباس اخوندی نے فارس نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اس معاہدے پر دستخط کا اعلان عنقریب کر دیا جائے گا۔
اگر اس معاہدے پر دستخط ہو گئے تو 1979کے اسلامی انقلاب کے بعد کوئی نیا امریکی طیارہ پہلی مرتبہ اندرون ایران پرواز کرتا دکھائی دے گا۔اس کئی ارب ڈالر کے معاہدہ کے تحت ایران ایر لائنز 100سے زائد امریکی بوئنگ طیارے خریدے گا۔
چھ ماہ قبل کچھ پابندیوں کے اٹھا لیے جانے کے بعد سے امریکی کمپنی اور ایران کے درمیان یہ سب سے بڑا تجارتی معاہدہ ہو گا۔ایک بوئنگ ترجمان نے ان کی کمپنی بوئنگ مسافر بردار طیاروں کی خریداری کے حوالے سے ایرانی حکام سے بات کررہی ہے۔

Title: iran says it has reached historic deal to buy boeing planes | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply