شام میں داعش کے ٹھکانوں پر ایران کے ڈرون حملے

تہران: ایران کے پاسداران انقلاب نے اتوار کے روا مشرقی شام میں دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کے ٹھکانوں پر ڈرون حملے کیے۔ ایرانی سرکاری ٹیلی ویژن کے مطابق ان ڈرون حملوں میں شامی عراقی سرحد کے قریب کیے گئے ان ڈرون حملوں میں داعش کی گاڑیاں ، اس کا فوجی سازو سامان اور بھاری مقدار میں اسلحہ بارود کو تباہ کردیا گیا ہے۔
ایرانی انقلابی گارڈ شام میں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں صدر بشار الاسد کی فوج کے ساتھ لڑ رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس سال جون میں ایران نے داعش کے ٹھکانوں کو ، جس نے تہران پر ہونے والے اس حملہ کی ، جس میں18افراد ہلاک ہوئے تھے، ذمہ داری لی تھی، نشانہ بنا کر مشرقی شام میں میزائل حملے کیے تھے ۔ پاسداران انقلاب صدر بشار الاسد کے خلاف جنگ کر رہے انتہا پسندوں کےخلاف شام میں لڑائی لڑ رہے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran says guards attack daesh with drones in eastern syria in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply