ٹرمپ کے فیصلے کے بعد ایر بس ایران کو طیارے فروخت کرے گی؟

انقرہ: ایران نے کہا ہے کہ آئندہ چند روز میں ایر بس اعلان کر دے گا کہ وہ بین الاقوامی جوہری معاہدے سے امریکہ کے باہر ہوجانے کے بعدایران کو طیارے فروخت کرے گا یا نہیں۔

کیونکہ امریکہ نے یہ بھی کہہ دیا ہے کہ وہ ایران پر پابندیاں بحال کر ے گا۔امریکی انتظامیہ پہلے ہی کہہ چکی ہے کہ ایران کو مال بردار طیارے فروخت کرنے کے لیے طیارہ ساز کمپنی کو مطلوبہ برآمداتی لائسنس منسوخ کر دے گا۔

اگرچہ ایر بس ایک یورپی کمپنی ہے لیکن اس کے طیارے امریکی پارٹ پرزے اور تکنالوجی استعمال کرتے ہیں۔ایران اب تک مجموعی طور پر11طیارے حاصل کر چکا ہے ۔جن میں سے تین ایر بس سے اور 8فاینکو اطالوی اے ٹی آر سے خریدے گئے ہیں۔

ایران کے سڑکوں اور شہری ترقیات کے وزیراصغر فخری کاشان کے سینیئر مشیر نے فاسر خبررساں ایجنسی سے کہا کہ ایر بس آئندہ چند روز بعد اپنے فیصلہ کا اعلان کے گا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran says airbus to announce its decision on selling planes to tehran soon in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply