ایران نے امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا

تہران: ایران کے پاسداران اسلامی انقلاب نے جمعرا ت کے روز ایک امریکی ڈرون طیارہ مار گرایا۔

امریکی و ایرانی اہلکاروں کے مطابق یہ واقعہ عالمی طاقتوں کے ساتھ ایران کے جوہری معاہدے پر تنازعہ اور اس میں سے امریکہ کے باہر ہوجانے کے بعد امریکہ اور ایران کے درمیان ہونے والی زبردست کشیدگی کے درمیان پیش آیا ہے۔

پاسداران انقلاب نے کہاکہ اس نے صوبہ ہرمزگان میں ایرانی فضائی حدود میں منڈلانے والے امریکہ کا آر کیو 4-گلوبل ہاک کو مار گرایا ہے جبکہ امریکہ نے دی ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتایا کہ ایران نے اس وقت یہ کارروائی کی جب اس کا طیارہ آبنائے ہرمز میں بین الاقوامی فضائی پٹی میں محو پرواز تھا۔

امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن بل اربن نے کہا کہ ایرانی حدود میں کوئی امریکی جاسوس طیارہ پرواز نہیں کررہا ‘۔

اس سے قبل گذشتہ ہفتہ امریکی فوج نے الزام لگایا تھا کہ ایران نے ایک اور ڈرون طیارے پر میزائل حملہ کیا تھا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran revolutionary guard shoots down us drone amid tensions in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.