خطہ میں سلامتی عصر حاضر کا نہایت اہم مسئلہ ہے: صدر ایران حسن روحانی

تہران: ایران کے صدر ڈاکٹر حسن روحانی نے یہ کہتے ہوئے کہ اسلامی جمہوریہ ایران پاکستان کی سلامتی کو اپنی سلامتی کا راستہ سمجھتا ہے،کہا کہ سر دست سلامتی خطہ کا نہایت اہم مسئلہ ہے۔پاکستان کی سینیٹ کے چیرمین میاں رضا ربانی سے یہاں پیر کو ایک ملاقات کے دوران حسن روحانی نے کہا کہ ایران پاکستان کے ان ہمسایہ ممالک میں سے ایک ہے جنہوں نے ہمیشہ پاکستان سے محبت اور دوستی کا ثبوت دیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام علاقائی ممالک کو دہشت گردی کے خلاف جنگ اور اس کے قلع قمع کے لیے ایک دوسرے سے تعاون کرنا چاہئے۔
اس اہم ملاقات میں دونوں رہنماوں نے دوطرفہ تعاون بڑھانے اور دہشت گردی سمیت دیگر اہم مسائل کے خاتمے کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنے پر بھی اتفاق کیا ۔ملاقات میں چئیرمین سینیٹ رضا ربانی نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان ہمیشہ سے ہی دوستانہ و برادرانہ تعلقات رہے ہیں جو دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی ایک واضح علامت ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کی عوام کے درمیان پائی جانے والی ہم آہنگی اور تاریخی و ثقافتی تعلقات دونوں ممالک کی حکومتوں کو مشترکہ مفادات کے حصول کے لئے مستحکم بنیاد ہے۔
اس دوران ایران کے صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اس وقت خطے کے ممالک میں امن و امان کا مسئلہ انتہائی حساس ہے۔ انہوں نے دونوں ممالک کی مشترکہ سرحدوں پرسیکورٹی کو مکمل طور پر یقینی بنانے کے لئے دونوں ملکوں کے تعاون میں اضافے پرتاکید کی ہے۔انہوںنے سائنس و تکنالوجی ، ثقافت اور توانائی جیسے مختلف شعبوں میں پاکستان کے ساتھ رشتوں میں اضافہ کرنے کے لیے ایران کے عزم کا اظہار کیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran regards pakistan security as extension of its own rouhani in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply