معاہدے سے امریکہ کے نکلنے پر جو کرنا ہے وہ ایران طے کر چکا ہے: ایرانی سفیر متعین امریکہ

تہران: بین الاقوامی تعلقات کے ایک تجزیہ کارمحمد علی مہتدی کے مطابق ایران جوہری معاہدے کے حوالے سے امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اور ان کے معاونین کے خیالات میں کوئی تبدیلی نہ آنے کے مدنظر ایران نے اس ضمن میں تمام ضروری اقدامات اورمعاملات طے کر لیے ہیں۔
مشترکہ جامع منصوبہ عمل یا باالفاظ دیگر ایرانی جوہری معاہدے سے نکلنے کی دھمکی کی خود امریکہ کے اندر مخالفت کی جارہی ہے کیونکہ اس کے بہت دورس نتائج مرتب ہوںگے۔
متعدد تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ جوہری معاہدے سے باہر نکلنے سے امریکہ تنہا پڑ جائے گا۔ایران کی جوہری توانائی تنظیم کے سر براہ علی اکبر صالحی کے بیانات کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ ایران اس ضمن مں ٹرمپ کے غیر منطقی فیصلہ پر اپنا ردعمل ظاہر کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

Title: iran ready for us exit from nuclear deal analyst | In Category: دنیا  ( world )
Tags: , ,

Leave a Reply