ایران نے شام کی حکومت اور عوام کی حمایت جاری رکھنے کا اعادہ کیا

General Massoud Jazayeri iran: Iran re-affirms support to Syrian people and government
تہران:ایران کی مسلح افواج کے نائب سربراہ بریگیڈیر جنرل مسعو د جزائری نے ایران کے اس ٹھوس موقف کا اعادہ کیا کہ وہ حکومت شام اور شامی عوام کی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں حمایت جاری رکھے گا۔ایرانی خبر ایجنسی مہر کو اپنے ایک بیان میں جنرل جزائری نے امریکہ کی توسیع پسندانہ پالیسیوں کو خطہ میں سرایت کرنے سے روکنے کے لیے صدر بشار الاسد کی حکومت اور شام کے عوام کی مزاحمت کی حمایت جاری رکھنے کے عہد کی تجدید کی۔اور اس پر اصرار کیا کہ ایران میں اسلامی انقلاب کا پیغام ظالم سے مظلوم کو بچانے کا ہے۔انہون نے انتباہ دیا کہ اپنے خلاف کسی بھی فوجی جارحیت کے خلاف ایران کی جوابی کارروائی ایسی نہایت سخت اور غیر متوقع ہو گی کہ دشمن ٹاپتا رہ جائے گا اور اس وقت کو کوسے گا جب اس نے ایران کے خلاف فوجی جارحیت کی تھی۔ایرانی نائب سربراہ نے کہا کہ امریکہ خلیج میں اپنے50جنگی جہازوں اور اس کے حلیفوں کے 13جنگی جہازوں کی موجودگی کے باوجود ایران پر فوجی چڑھائی کرنے کے قابل نہیں ہے ۔