ایران میں انسداد بدعنوانی مہم ،وزیروں کو بھی نہیں بخشا جائے گا:چیف پراسیکیوٹر

تہران: مزید امریکی پابندیوں کا سامنا کرنے،اقتصادی بحران میں مبتلا ہوجانے اور مقامی کرنسی کی قدر میں زبردست گراوٹ آجانے کے پیش نظر عدلیہ نے اس امید کے ساتھ انسداد بد عنوانی کی زبردست مہم چھیڑ دی کہ اس سے اقتصادی صورت حال کو استحکام اور کساد بازاری سے چھٹکارہ ملے گا۔

ایران کے استغاثہ اعلیٰ محمد جعفر منتظری کے مطابق یہ مہم وسیع پیمانے پر چلائی جائے گی اور کسی بھی ادنیٰ و اعلیٰ شخصیات میں تخصیص کیے بغیر اپنا کام کرے گی اور بدعنوانی کے ذمہ داروں کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پہنچایا جائے گا۔

اور یہ کارروائی ڈائریکٹر جنرلوں سے لے کر منیجروں تک اورممبران پارلیمنٹ یہاں تک کہ وزیروں کے خلاف بھی ، جن پر شک ہے کہ وہ بدعنوانی کے مرتکب ہوئے ہیں اور اور مال ودولت کا ذخیرہ کرنے کے لیے اپنے اثر ورسوخ کا غلط استعمال کیا ہے،کی جا سکتی ہے۔

واضح ہو کہ 7 اگست کو عد لیہ کے ترجمان حسین محسنی اجائی نے سینٹرل بینک آف ایران میں کرنسی کے معاون منیجر اور وزیر خارجہ عباس عراقچی کے بھتیجے احمد عراقچی کی گرفتاری کا اعلان کیا تھا ۔

دریں اثناایرانی شہریوں نے سوشل نیٹ ورک کے ذریعہ ایک ایسا حملہ کیا ہے جس میں انہوں نے اعلیٰ شخصیات اور اہم عہدوں پر فائز افراد کو چیلنج کیا ہے کہ وہ اپنے اثاثہ جات اور ان مناصب تک پہنچنے کے لئے جس پر وہ فائز ہیں جو طریقہ کار اختیار کیا ہے وہ بتائیں ۔ایرانی پراسیکیوٹر محمد جعفر منتظری نے کہا کہ بدعنوانی کے سلسلہ میں جن 850 اشخاص سے تفتیش کرنی ہے ان میں اہم شخصیات بھی شامل ہیں اور ضرورت پڑنے پر وزرا ءبھی اس کی گرفت میں آ سکتے ہیں۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran prosecutor warns ministers no one is immune in anti corruption in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply