عالمی دہشت گردی کا اصل سرغنہ امریکہ خود ہے،اس نے داعش کو آلہ کار بنا رکھا ہے :صدر ایران

تہران: ایران کے صدر حسن روحانی نے ایران کے پاسداران انقلاب کو غیر ملکی دہشت گرد تنظیم قرار دے کر بلیک لسٹ کرنے کی کارروائی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ عالمی د ہشت گردی کا اصل سرغنہ تو خود امریکہ ہے۔

انہوں نے سرکاری ٹیلی ویژن سے براہ راست ٹیلی کاسٹ تقریر میں امریکہ سے کہا کہ پاسداران انقلاب کو دہشت گرد قرار دینے والے آپ کون ہوتے ہیں۔

ایران کے قومی یوم جوہری تکنالوجی کے موقع پر روحانی نے پاسداران انقلاب کا یہ کہہ کر دفاع کیا کہ یہ وہ فورس ہے جو1979میں اپنے قیام کے وقت سے ہی دہشت گردی سے لڑ رہی ہے۔

اسلامی جمہوریہ کے صدر نے الزام لگایا کہ امریکی فوجیں براہ راست یا بالواسطہ دہشت گردگروپوں کے ساتھ ہیں یا پھر دہشت گردی میں ملوث ہیں۔ انہوں نے امریکہ سے کہا کہ” وہ (امریکہ)یہ چاہتا ہے کہ خطہ کے ممالک کے خلاف دہشت پسند گروپوں کو آلہ بنایا جائے۔

آپ عالمی دہشت گردی کے سرغنہ ہیں“۔انہون نے کہا کہ آج دنیا بھر می دہشت گردی کو ن پھیلا رہا ہے اور کون اس کی حوصلہ افزائی کر رہا ہے۔کو دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (آئی ایس آئی ایس )کو آلہ کار بنایا ہوا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran president says us leader of world terrorism in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.