صدر ایران حسن روحانی کا تین روزہ دورہ ہند حیدر آباد آمد سے شروع

تہران: ایران کے صدر حسن روحانی وزیر اعظم نریندر مودی کی دعوت پر جمعرات کی صبح تین دورہ ہند کے لیے جنوبی ہند کے شہر حیدر آباد پروازکرگئے۔
روحانی کے تین روزہ دورے پر جانے والے وفد میں وزیر خارجہ محمد جواد ظریف ، وزیر پٹرولیم بیجن زنگا نیہہ ، سڑک و شہری ترقیات کے وزیر عباس اخوندی،وزیر صنعت،معدنیات و تجارت محمد شریعت مداری اور یران کے صدر کے چیف آف اسٹاف محمود واعظی شامل ہیں۔صدر روحانی کا دورہ ہند مسٹر نریدنر مودی کے مئی میں دورہ ایران کے بعد ہو رہا ہے۔
ہندوستان میں صدر ایران کئی اعلیٰ حکومتی افسران سے ملاقات کریں گے اور توقع ہے کہ طرفین دو طرفہ تعلقات میں پیش رفت کا جائزہ لیں گے اور باہمی مفادات کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔
صدر روحانی ہندوستان میں ایرانی شہریوں اور یونیورسٹی طلبا کو بھی شرف ملاقات بخشیں گے۔ہفتہ کو صدر ایران کو استقبالیہ دیا جائے گا ۔وہ ہندوستانی مسلم علمائ،داانشوروں اور سائنسدانوں کے ایک اجتماع سے بھی خطاب کریںگے۔

Title: iran president leaves tehran for new delhi | In Category: دنیا  ( world )

Leave a Reply