پرامن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کا حصول اور استعمال لا منفک بنیادی حق:ایران

ویانا: ایران نے کہا ہے کہ پر امن مقاصدکے لیے ایٹمی توانائی کا حصول، فروغ اور استعمال تمام ملکوں کا طاقابل تردید حق ہے۔ویانہ میںسفیر ایران متعین اقوام متحدہ رضا نجفی نے ایٹمی توانائی کے حوالے سے کہا کہ جن ملکوں نے جوہری اسلحہ بنا لیا ہے انہیں اس بات کو کوئی حق حاصل نہیںہے کہ وہ عدم توسیع جوہری اسلحہ کے بہانے دیگر ملکوںکو ان کے جوہری توانائی کے حصول کے حق سے محروم کریں۔ویانا میں معاہدہ برائے عدم توسیع جوہری اسلحہ کے تمام فریقوں کی2020کی ریویو کانفرنس کی تیاری کمیٹی کے دوسرے اجلاس سے اپنے خطاب میں رضا نجفی نے کہا کہ پر امن مقاصد کے لیے جوہری توانائی کو فروغ دینا اور ایٹمی انرجی کے پرا من استعمال کے لیے آلات، سازو سامان اور سائنسی و تکنا لوجی اطلاع کے تبادلہ کو مکمل طور پر ممکن بنانے میں شامل ہوناعدم توسیع جوہری اسلحہ معاہدے کے بنیادی مقاصد میں سے ایک ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran peaceful use of nuclear energy all nations right in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags:

Leave a Reply