ایرانی پارلیمنٹ اور آیت اللہ خمینی کے مزارپر حملہ، گارڈ ہلاک، کئی افراد یرغمال بنا لیے گئے

تہران : مختلف ابلاغی ذرائع سے موصول اطلاع کےمطابق ایک بندوق بردار گیٹ پر فائرنگ کرتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے اند ر گھس گیا اور وہاں موجود افراد کو یرغمال بنا لیا ۔ابھی تک ملنے والی اطلاع کے مطابق اس فائرنگ میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کا ایک اہلکار ہلاک اور دو غیر فوجی زخمی ہو گئے۔جو دو غیر فوجی زخمی ہوئے ہیں وہ مختلف علاقوں سے اپنے حلقوں کے نمائندوں سے ملاقات کرنے آئے تھے۔دریں اثنا ایک دیگر سنیئر ممبر پارلیمنٹ الیاس حضراتی نے بتایا کہ تین حملہ آور تھے، اور ان کے ہاتھوں میں کلاشنکوف رائفلیں اور ایک ہینڈ گن تھی۔انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں تصادم ابھی جاری ہے۔
ایک دیگر اطلاع میں بتایا گیا ہے کہ بانی انقلاب اسلامی آیت اللہ علامہ خمینی کے مزار پر بھی خود کش حملہ کیا گیا ہے جہاں کئی افراد زخمی ہو گئے۔پارلیمنٹ پر حملے کے حوالے سے پارلیمنٹ کے پریذائدنگ بورڈ کے ایک سینیئر رکن اکبر رنج برزادے نے بتایا کہ ایک بندوق بردار کو پارلیمنٹ کی راہداری میں دبوچ لیا گیا۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran parliament attack in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply