غزہ میں عیدالاضحےٰ اور عید غدیر کے موقع پر ایران فلسطین اتحاد کا بے مثال مظاہرہ

تہران:فلسطین کے ساتھ اسلامی و جذباتی دوستی کے اظہار میں ایران کے جسٹس فار پیس موومنٹ نے عید الاضحےٰ اور عید غدیر کے موقع پر اسرائیلی فوجیوں اور پولس کے ہاتھوں شہید ہونے والے فلسطینی عسکریت پسندوں کے یتیم بچوں اور لواحقین کے ساتھ دونوں تہواروں کی خوشیاں منائیں۔ ایران اس وقت عالمی سطح پر اسلامی ممالک میں سب سے زیادہ فلسطین کاز کی حمایت اور اسرائیلی جارحیت کی مذمت کر رہا ہے۔ ایران نے اسلامی انقلاب کے بعد سے اب تک تمام عالمی فورمز پر فلسطین کی مسلسل حمایت کی ہے۔ ایران اور فلسطین کے درمیان موجود دوستی اور آپسی اتحاد کا جشن منانے کی غرض سے ایک تقریب غزہ میں منعقد ہوئی ہے جس میں تحریک مزاحمت میں شہید ہونے والوں کے اہل خانہ اور انکے یتیم بچوں نے شرکت کی۔تقریب میں دونوں ممالک کی عوام کے درمیان رابطوں کو مزید وسعت اور تقویت دینے پر زور دیا گیا ہے جبکہ بیت المقدس کی آزادی کے لئے مشترکہ جدوجہد جاری رکھنے کا بھی عزم کیا گیا ہے۔ امن کے لیے انصاف نامی تنظیم کے ترجمان محمد اصغری نے بتایا ہے کہ ایران فلسطین دوستی کے جشن میں فلسطینی شہدا کے بچوں میں تحائف کے علاوہ، درسی کتابیں اور اسکول کی ضرورت کی دوسری اشیا بھی تقسیم کی گئیں ہیں۔واضح رہے کہ آج کی دنیا میں ایک بار پھر مسئلہ فلسطین کو اجاگر کرنے کی ضرورت شدت سے محسوس کی جارہی ہے کیونکہ بعض ممالک نے باہمی سیاسی تنازعات کی وجہ سے مسئلہ فلسطین کو بھلا رکھا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran palestine unity celebrated in gaza in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply