ایران پاکستان دو طرفہ تجارت میں35فیصد اضافہ ہوا: جواد ظریف

اسلام آباد: ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے کہ تمام رکاوٹوں اور بندشوں کے باوجود ایران اور پاکستان کے درمیان تجارت میں بہتری آرہی ہے اور گذشتہ سال دو طرفہ تجارت میں35فیصد اضافہ ہوا۔
دوشنبہ کو اسلام آباد میں ایران پاکستان تجارتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے جواد نے کہا کہ ایران پاکستان کے ساتھ تجارت و اقتصادیات کے تمام شعبوں میں جامع تعلقات کو فروغ دینے کے لیے تن من دھن سے آگے بڑھا ہے۔
انہوںنے کہا کہ ایران پاکستان سفارتی تعلقات کے قیام کی70ویں سالگرہ پر وہ پاکستان میں ایک تقریب میں، جو دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی و تجارتی تعلقات میں سدھار لانے میں اہم کردار ادا کر سکتی ہے،اپنی موجودگی پر بہت مسرور ہیں۔جواد ظریف 13مارچ کو پاکستان کے صنعتی مرکز کراچی میں ایران پاکستان مشترکہ اقتصادی فورم میں بھی شرکت کریں گے۔
واضح رہے کہ جواد سیاسی و تجارتی حکام پر مشتمل ایک وفد کے ساتھ اتوار کے روز اسلام آباد پہنچے تھے۔پاکستانی وزارت خارجہ کے ترجمان محمد فیصل نے کہا کہ ظریف کا دورہ باقاعدہ طرفین میں باقاعدہ ہونے والی دو طرفہ سیاسی مشاورت کاایک جزو ہے۔
پاکستان اور ایران میں بہت گہرے تعلقات ہیں لیکن حال ہی میں اس وقت کشیدگی پیدا ہو گئی تھی جب پاکستان نے اعلان کیا کہ وہ اپنے فوجیوں کا ایک دستہ ایران کے کٹر مخالف اوریمن میں ایران کے حلیف حوثی باغیوں کے خلاف جنگ کرنے والے ملک سعودی عرب بھیج رہا ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: iran pakistan trade up 35 fm zarif in Urdu | In Category: دنیا  ( world ) Urdu News

Leave a Reply