ایران پاکستان اسپیشل سیکورٹی کمیٹی اجلاس میں مشترکہ سرحد پر دہشت گردی اور منشیات کی اسمگلنگ روکنے کے اقدامات پر زور

تہران:یہاں پاکستان اور ایران کی تشکیل کردہ اسپیشل سیکیورٹی کمیٹی کا ایک اہم اجلاس منعقد ہوا ۔ اس اجلاس میں، جو ایرانی وزارت خارجہ کے دفتر میں ہوا، پاکستانی وفد کی سربراہی ہوم سیکریٹری طارق محمود خان نے کی جبکہ دفتر خارجہ کے اعلیٰ عہدیداروں اور فرنٹئیر کور(ایف سی) کے خصوصی نمائندوں سمیت پاکستانی سفارت کار متعین ایران بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔ ایران کی جانب سے نائب وزیر داخلہ برائے سیکیورٹی امور ڈاکٹر ذوالفقاری، ایرانی بارڈر فورس صوبہ سیستان و بلوچستان کے اعلی عہدیداروں سمیت دفتر خارجہ کے نمائندوں نے شرکت کی۔
دونوں ممالک کے سیکیورٹی امور سے متعلق منعقد اس اجلاس میں ایرانی وفد کے سربراہ ڈاکٹر ذوالفقاری نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جبکہ مشترکہ چیلنجز اور مشکلات کا تذکرہ کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ خطے کے عام شہری اس وقت دہشت گردی اور پراکسی وار کا شکار ہیں۔انہوں نے مشترکہ بارڈر پر منشیات اور پیٹرول کی اسملنگ، غیر قانونی آمد و رفت اور سرحدی حدود میں دہشت گردانہ اقدامات کو روکنے پر زور دیا ۔ اجلاس میں پاکستانی وفد کے سربراہ طارق محمود نے کہا کہ اس وقت ایران اور پاکستان دونوں دہشت گردی کا شکار ہیں جبکہ دونوں ممالک اس لعنت کو جڑ سے اکھاڑ نے کے لئے مشترکہ کوششیں جاری رکھیں گے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran pakistan special security committee meeting in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply