روحانی نے ٹرمپ سے بامعنی مذاکرات کے لیے دو پیشگی شرائط رکھ دیں

تہران: ایران نے پیر کے روز امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اس بیان پر کہ وہ صدر ایران حسن روحانی سے لازمی شرطوں کے بغیر کسی بھی وقت ملاقات کریں گے ردعمل ظاہر کرتے ہوئے ممکنہ ملاقات کے لیے دو پیشگی شرائط رکھی ہیں۔

روحانی کے ایک معاون حامد ابو طالبی نے ٹوئیٹ کیا کہ ٹرمپ کو اگر صدر ایران سے ملاقات یا مذاکرات کرنا ہیں تو انہیں سب سے پہلے تو ایران کے ساتھ بین الاقوامی حمایت یافتہ ایٹمی معاہدے میں واپس آنا پڑے گا اور ایران کے خلاف نئی پابندیاں ختم کرنا ہوں گی۔

ابو طالبی نے مزید ٹوئیٹ کیا کہ یارانی قوم کے حقوق کا احترام کر نا، معاندانہ کارروائیاں ختم کر نا اور جوہری معاہدے میں واپس آنا ایسے اقدام ہیں جو ایران اور امریکہ کے درمیان مذاکرات کی راہیں ہموار کر نے میں معاونت کرسکتے ہیں۔

واضح ہو کہ ٹرمپ نے کہا تھاکہ ایرانی رہنماو¿ں سے آئندہ ہونے والی ملاقات سودمند ثابت ہوگی۔کاش ہم مل کر کچھ ایسا کر سکتے ہیں جو بامعنی ہو اور محض کاغذ کا پلند ہ ہ نہ ہو ۔ کاغذ سے مراد ان کے پیشرو بارک اوباما کا2015میں بین الاقوامی حمایت سے ایران کے ساتھ کایگیا جوہری معاہدہ ہے۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran outlines preconditions for potential talks with trump in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply