ایران کا نیشنل بینک روسی بینکوں سے جلد کاروبار کرنے کا خواہشمند

ماسکو: ایران پر عائد بین الاقوامی پابندیاں اٹھا لیے جانے کے باعث ایران کے سب سے بڑا بینک ’بینک ملی ایران‘ روس کے بڑے بینکوں سے جلد دوبارہ لین دین شروع کرنے کا خواہاں ہے۔
بینک ملی ایران کی روسی شاخ کے میر بزنس بینک کے سربراہ نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کا قومی بینک ’بینک ملی ایران‘ (بی ایم آئی)جو کہ مشرق وسطیٰ میں سب سے بڑا بینک ہے ، پر امید ہے کہ اب چونکہ ایران کے اوپر سے پابندیاںٹھالی گئی ہیں اس لیے جلد ہی روس کے بڑے بینکوں سے ایران کا کاروباری لین دین ، مراسلت اور تعاون بحال ہو جائے گا۔
روس کے زیادہ تر بڑے بینکوں نے، ایران کے ایٹمی اسلحہ بنانے کے خوف سے اس کے خلاف عائد کردہ پابندیوں کے پیش نظر کئی برسوںسے ایرانی بینکوں سے اپنا ناطہ توڑ رکھا تھا۔لیکن بین الاقوامی جوہری توانائی ادارے کی اس رپورٹ کے بعد کہ 2009سے ایسی کوئی شہادت نہیں ملی ہے جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ ایران ایٹمی اسلحہ بنا رہا ہے یہ پابندیاں اٹھالی گئیں ۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran national bank hopes to resume cooperation with russian banks soon in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News

Leave a Reply