عوام کی اطلاعات تک رسائی مسدود کردینا ناممکن:ایران کے وزیر مواصلات کا بیان

تہران: ایران کے ٹیلی کوم وزیر نے کہا ہے کہ عوام کی اطلاعات تک رسائی مسدود کرنا ناممکن ہے۔انہوں نے یہ بات قدامت پسندوں کے غلبہ والی عدلیہ کے ذریعہ نہایت مقبول ٹیلی گرام پیغام رسانی ایپ پر پابندی عائد کرنے کے ایک رز بعد کہی۔محمد جواد ازاری جہرومی کے ٹوئیٹر پر بیان سے اصلاح پسند صدر حسن روحانی کی حکومت اور عدلیہ اور سیکورٹی سروسز پر کنٹرو ل رکھنے والے نہایت درجہ قدامت پسندوں کے درمیان اختلاف رائے ہو گیا ہے۔جہرومی نے کہا کہ اگر ہم اس سافٹ ویر کا استعمال بند کر بھی دیں تب بھی بات نہیں بنے گی کیونکہ دوسرا کوئی سافٹ ویر تلاش کر لیا جائے گا اور ایک بار پھر اطلاعات آزادانہ طور پر گردش کرنے لگیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ٹیکنالوجی کا اس میں کوئی قصور نہیں ہے ۔وہ اصلی مجرم، بدعنوان یاگمراہ کن نہیں ہے بلکہ یہ انسان ہے جو جرم اور کرپشن کو فروغ دینے میں اس کا غلط استعمال کرتا ہے۔واضح ہو کہ تہران کی ایک عدالت کے جج نے ٹیلی گرام کو بلاک کرنےکا حکم دیا تھا۔اس کے بعد صدارتی فرمان جاری کیا گیا تھا جس میں تمام حکومتی ملازمین پر رابطہ کے لیے غیر ملکی میسنجر استعمال کرنے کی پابندی لگا دی گئی تھی۔

Read all Latest world news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from world and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Iran minister says impossible to block information by banning apps in Urdu | In Category: دنیا World Urdu News
Tags: , ,

Leave a Reply